دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حالت میں بہتری، انتہائی نگہداشت سے وارڈ منتقل کر دیا گیا

برطانوی وزیراعظم تین دن انتہائی نگہداشت میں رہے

کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حالت مزید بہتر ہو گئی، انتہائی نگہداشت سے وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

برطانوی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کو انتہائی نگہداشت یونٹ سےوارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹر ان کا علاج جاری رکھیں گے۔

سرکاری رہائش گاہ میں قرنطینہ میں موجود بورس جانسن کی حالت خراب ہو گئی تھی،

جس کے بعد انھیں وسطی لندن کے سینٹ تھامس اسپتال منتقل کیا گیا تھا،

برطانوی وزیراعظم تین دن انتہائی نگہداشت میں رہے۔

About The Author