دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب: شاہی خاندان کے 150 افراد کوروناوائرس سے متاثر

شاہ سلمان نے جدہ کے قریب جزیرے میں خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے جب کہ محمدبن سلمان بحراحمر کے ساحل پر واقع ایک دور دراز مقام پر چلا گئے ہیں۔

سعودی شاہی خاندان کے150  افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جن کیلئے اسپتال میں500 بیڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان بھی سیلف آئسولیشن میں ہیں جب کہ ریاض کے گورنر فیصل بن بندر اسپتال میں داخل ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

شاہ سلمان نے جدہ کے قریب جزیرے میں خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے جب کہ محمدبن سلمان بحراحمر کے ساحل پر واقع ایک دور دراز مقام پر چلا گئے ہیں۔

شاہی خاندان کیلئے اسپتال میں پانچ سو بیڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔ شاہ فیصل اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری الرٹ میسج میں کہا گیا ہے کہ ’پورے ملک سے شاہی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار رہیں، کیسز کی صحیح تعداد معلوم نہیں لیکن ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہیں‘۔

شاہی اسپتال میں کورونا سے متاثر ہونے والے طبی عملے کو دوسرے اسپتالوں میں رکھا جائے گا تاکہ کمرے شاہی خاندان کے افراد کیلئے خالی رہیں۔

سعودی عرب میں تاحال2932 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ41 ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ صوبوں کے مابین سفر بھی بڑی حد تک محدود ہے پانچ  بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن ہے اور حج کے بارے میں بھی تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

سعودی وزیر صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر لوگوں نے احتیاط نہ کی تو مریضوں کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔

About The Author