شہر قائد میں لاک ڈاون اٹھارویں روز میں داخل ہوگیا، کئی علاقوں میں جہاں عام شہری کورونا سے بچاو کیلئے حفاظتی انتظامات نہیں کررہے وہیں پولیس اہلکار بھی حفاظتی اقدامات سے غافل ہیں۔
کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاون کررکھا ہے ۔
شہریوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑائے تو وزیراعلی سندھ نے لاک ڈاون میں مزید سختی کرنے کی ہدایت دی ۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ شہریوں نے حفاظتی انتظامات کو بھی نظرانداز کر رکھا ہے ۔
شہریوں کے ساتھ کچھ پولیس اہلکار بھی حفاظتی انتظامات سے دور ہیں ، کچھ تو کورونا کو بیماری سمجھتے ہی نہیں،
شہریوں کو اس بات کو سمجھ لینا چاہیے کہ سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہی اس موذی وائرس سے بچا جا سکتاہے ۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری