دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی صدر ٹرمپ کورونا وائرس پر سیاست کرنے لگے

ٹرمپ کے الزامات پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بھی بول پڑے

امریکی صدر ٹرمپ کورونا وائرس پر سیاست کرنے لگے،

ایک بار پھر ڈبلیو ایچ او کو تنقید کا نشانہ بنادیا، کہا عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی نشاندہی نہیں کی،

امریکا ڈبلیو ایچ او کو سالانہ اربوں ڈالر دیتا ہے، چین کا حصہ بہت ہی کم ہے۔

ٹرمپ کے الزامات پر اقوام متحدہ اور ڈبلیو ایچ او کے سربراہان بھی بول پڑے ،، سیاست کو قرنطینہ میں ڈال کر وائرس پر قابو پانے کا مطالبہ کر دیا،

فرانس کے صدر بھی ڈبلیو ایچ او کے حق میں بول پڑے،

PKG

مونٹاج

۔

نیٹ ساؤنڈ

امریکی صدر نے کہا ڈبلیو ایچ او نے کورونا کے خطرے کی نشاندہی نہیں کی، کہا ڈبلیو ایچ او نے پہلے وائرس کی انسان سے انسان تک منتقلی نہ ہونے کی خبر دی، ملکوں کو سرحدیں بند کرنے سے بھی روکا۔

ساٹ

ٹرمپ کے الزامات پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بھی بول پڑے،یواین چیف جنرل انتونیو گوتریس نے کہا یہ وقت وائرس کے اثرات پر بات کرنے کا نہیں،،،وائرس سے لڑنے کا ہے،

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ڈبلیو ایچ او کا رجحان صرف چین کی طرف نہیں دنیا کے ہرملک کی طرف ہے۔ تیدروس ادھا نوم گیبریسس نے مزید کہا کورونا پر سیاست کو قرنطینہ کردینا چاہیے

ساٹ

فرانسیسی صدر ایمونیل میکرون بھی ڈبلیو ایچ او کے حق میں بول پڑے،،، کہا عالمی ادارہ صحت کو امریکہ چین جنگ کا حصہ نہیں بنانا چاہیے انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا

About The Author