دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے موٹے افراد کو زیادہ خطرہ، ماہرین نے خبردار کر دیا

حالیہ تحقیق کے مطابق موٹے بالغ افراد جو فلو سے متاثر ہو جاتے ہیں، ان کو بیماریاں لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔

کورونا وائرس سے موٹے افراد کو زیادہ خطرہ ہے ۔ فرانس کے طبی ماہر نے خبردار کر دیا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے امریکہ کو1918 میں پیدا ہونے والے ہسپانوی فلو جیسے خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

کورونا وائرس کے متعلق فرینچ حکومت کو مشورے دینے والی سائنسی کونسل کے سربراہ پروفیسر ژان فرانسوئس ڈیلفریسی نے کہا ہے کہ پچیس فیصد تک فرانسیسی افراد کو موٹاپے کے سبب وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں42.4 فیصد نوجوان موٹاپے کا شکار ہیں جس کے سبب وہاں کے عوام زیادہ خطرے میں ہیں۔

یونیورسٹی آف مشی گن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موٹے بالغ افراد جو فلو سے متاثر ہو جاتے ہیں، ان کو بیماریاں لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔

About The Author