دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متعلق 60 فیصد معلومات غلط

محققین نے یہ بھی دیکھا کہ کورونا وائرس سے متعلق جعلی معلومات شیئر کرنے والوں میں سے 20 فیصد سیاست دان اور دیگر معروف شخصیات ہیں۔

کئی  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس پر عالمگیر وبا کوروناوائرس سے متعلق جعلی معلومات اور افواہوں کا سلسلہ زیرِ گردش ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ کے محققین کی شائع کردہ حالیہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 60 فیصد معلومات غلط ہے۔

دوسری جانب رپورٹ میں کورونا وائرس سے متعلق دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی معلومات کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے جس کے مطابق معروف ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ یوٹیوب پر کورونا وائرس سے متعلق 27 فیصد جب کہ سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک پر 24 فیصد غلط معلومات موجود ہے۔

محققین نے یہ بھی دیکھا کہ کورونا وائرس سے متعلق جعلی معلومات شیئر کرنے والوں میں سے 20 فیصد سیاست دان اور دیگر معروف شخصیات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برازیل کے صدر جیر بولسنارو بھی ان سیاستدانوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر غلط معلومات شیئر کیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے شیئر کی جانے والی زیادہ تر معلومات بغیر کسی انتباہی لیبل کے اب تک انٹرنیٹ پر موجود ہیں اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے نہیں ہٹایا گیا ہے۔

تاہم تینوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق جعلی معلومات کی روک تھام کے لیے سخت کارروائیاں عمل میں لانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے متعلق جعلی معلومات اور افواہوں کی روک تھام کے لیے متعدد ادارے سرگرم ہیں۔

About The Author