دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیامیں کورونا کیسزکی تعداد15لاکھ سے بڑھ گئی

فرانس میں کورونا سے مزید پانچ سو اکتالیس افراد چل بسےاورمجموعی طور پر دس ہزار آٹھ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد پندرہ لاکھ سترہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور88,495 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان  میں  اکتالیس  سو  سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور اٹھاون افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دنیا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ ہزار تین سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

یورپ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران چھتیس  سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مسلسل چھٹے روز بھی ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ میں مجموعی طور پر14,788 اموات ہوچکی ہیں اور چار لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ نیو یارک وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں سب سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

برطانیہ میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے سبب مزید نو سو اڑتیس افراد ہوگئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 

اسپین میں ہلاکتیں سات سو سینتالیس کے اضافے سے14,792 ہوگئی ہے اور ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد متاثر ہیں۔جرمنی میں ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور2,349 ہلاک ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے سبب مزید پانچ سو  بیالیس  افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور مجموعی تعداد سترہ ہزار  چھ سو تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ انتالیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

فرانس میں کورونا سے مزید پانچ سو اکتالیس افراد چل بسےاورمجموعی طور پر دس ہزار آٹھ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ ایک لاکھ بارہ ہزار سے زائد لوگ متاثر ہیں۔

About The Author