دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کو کورونا وبا جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان

احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم بہت بڑے مسئلے سے بچ سکتے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کو کورونا وبا جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم بہت بڑے مسئلے سے بچ سکتے ہیں، جتنے زیادہ لوگ جمع ہوں گے بیماری اتنی تیزی سے پھیلے گی،

آج اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس بیماری سے کیسے بچنا ہے یہ ہمارے ہاتھ میں ہے، جنہیں بیماری لگتی ان میں سے85لوگوں کوخاص فرق نہیں پڑےگا،وہ اسپتال جائےبغیربھی ٹھیک ہوجائیں گے،کئی علاقوں میں لوگ احتیاط نہیں کررہے،

انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں اس بیماری کا پھیلاوَ مختلف ہے، پاکستان میں لوگ سمجھتے ہیں بیماری ان پر اثر نہیں کرے گی۔

عمران خان نے کہا تین ہفتے پہلے ہم نے لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان میں 5کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں.کسی نوجوان کوبیماری لگی تو اسکےگھرمیں موجودبزرگوں کوخطرہ ہوسکتاہے،اپریل کےآخرتک کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے،تین ہفتے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا،

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر ہر ملک کا مختلف ردعمل ہے، دیہات میں ایگری کلچر سیکٹر پرکوئی لاک ڈاوَن نہیں ہوگا،14اپریل سے کنسٹرکشن سیکٹر کو کھولا جارہا ہے،

وزیراعظم پاکستان نےکہا جب ہم لاک ڈاؤن کرینگےتوغریب ترین طبقےپرکیااثرات پڑیں گے، پاکستان میں 5کروڑ افرادغربت کی لکیر سےنیچےہیں، ہم نےاسکول ،کالجز،جامعات کوبندکردیاتھا،

عمران خان نے کہا کوروناکیسزکی تعدادبڑھی توہمار ےپاس اتنےوینٹی لیٹرزنہیں ہیں کہ انکا علاج ہوسکے، لاک ڈاؤن کے پیش نظراسکول،فیکٹریاں اوردکانیں بند کیں، آج امریکامیں مختلف ریاستوں کامختلف رویہ ہے،

انکا کہنا تھا کہ ایس ایم ایس کیش پروگرا م میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہورہی، ایس ایم ایس کے ذریعے لوگوں کی رجسٹریشن ہوگی، فی خاندان کو 12ہزا ر روپے دیئے جائیں گے،کل سے احساس پروگرام شروع ہو رہا ہے، جو میرٹ کی بنیاد پر ہوگا،  20لاکھ خاندانوں کو پیسہ دیا جائے گا،

عمران خان نے کہا ٹائیگرفورس اپنے علاقوں میں غریب لوگوں کا پتہ کریں گے، آئندہ دوہفتوں میں 144ارب روپے تقسیم کریں گے، ہم نے22کروڑلوگوں کوکھاناپینافراہم کرناہے،زرعی شعبےکوکہا ہےکہ ان کیلئے کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے،

انہوں نے کہا اصل لاک ڈاؤن ہم نےشہروں میں کیاہے، ہم نےفیصلہ کیاکہ 14تاریخ سےتعمیراتی سیکٹرکوکام کرنےکاکہا،اس وقت ہماراسب سےبڑاچیلنج غریب طبقےکوریلیف کیسےدیناہے،

وزیراعظم نے کہا امریکاکی مختلف ریاستوں نےمختلف طرح سےلاک ڈاؤن کیا، احساس پروگرام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے،ایس ایم ایس کےذریعےلوگوں کاڈیٹاآرہاہے،جن کی جانچ نادراسےکرائی جائیگی، ہم 144ارب روپےنچلےطبقے تک تقسیم کردیں گے،لاک ڈاوَن تب کامیاب ہوگا جب لوگوں کو گھروں میں کھانا ملے گا،

About The Author