دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ سندھ سے چین کے میڈیکل سیکٹر کے 9 رکنی اعلیٰ سطحیٰ وفد کی ملاقات

سید مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ ہم نے بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے میڈیکل سیکٹر کے 9 رکنی اعلیٰ سطحیٰ وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ وفد نے سندھ حکومت کو ہر قسم کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہناتھاکہ چائنہ کے ڈاکٹروں نے اس بحران کو ختم کرنے میں بڑی جدوجہد کی، وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ چین نے کورونا وائرس کے خلاف زبردست جنگ کر کے اس کو شکست دی اورمیں آپ کی کامیابی پر آپ کو مبارک بناد دیتا ہوں اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار ہوا۔

سید مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ ہم نے بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے،

ہم اپنی ٹیسٹنگ کیپسٹی بڑھا رہے ہیں اور ہمیں آپ سے ریپڈ ٹیسٹنگ مشینری اور کٹس چاہئیں ہمارے بہت ہی محدود وسائل ہیں،

ہم 2040 ٹیسٹ یومیہ کر سکتے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ ہمیں آپ کی مکمل مدد اور رہنمائی کی ضرورت ہےاور چین کے وفد کی وزیراعلیٰ سندھ کو مشورہ دیا کہ لوگوں کو کہیں کہ گھروں کی کھڑکیاں کھول کر قدرتی ہوا لیں ۔

وفد وزیر اعلیٰ کو بتا یاکہ چین کی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ہر قسم کی مدد کرنا چاہتی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے وفد کو بتایاکہ بغیر علامت کے بھی کورونا وائرس کے مریض ظاہر ہوئے ہیں،جس پر سربراہ چائنہ میڈیکل ٹیم کا کہنا تھاکہ ایسے مریضوں کا بھی آئیسولیشن میں رہنا ضروری ہے۔

چینی وفد کا کہنا تھاکہ راشن کی تقسیم میں بھی ہجھوم نہیں ہونا چاہئے جب تک آپ کی عوام سماجی دوری اور نظم و ضبط کا مظاہرا نہیں کریں گی وائرس ختم نہیں ہوگا ۔

چین کے وفد کی سربراہی ہیڈ آف میڈیکل ٹیم مسٹر ما منگھئی نے کی۔

وفد میں ڈپٹی ہیڈ آف میڈیکل ٹیم مسٹرلی فینگسین چیف فزیشن مسٹر لوڈونگمنئی، سونگ وینلین ، انویر نصارولا ڈپٹی ڈائریکٹر آف ہاسپیٹل زھانگ لی سینئر ٹینکنیکل آف انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ مینگ کیورین ڈپٹی ڈائریکٹر آف لیب مسٹر لیو وائلی شریک تھے ۔

جبکہ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سیکریٹری صحت زاہد عباسی، جوائنٹ ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ اسلام آباد برگیڈیئر شکیل قاسم، این آئی ایچ کے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر سادیہ شامل تھیں۔

About The Author