سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق نےگلف نیوز کو بتایا کہ ملک میں کورونا کے کیسز2لاکھ تک جاسکتے ہیں اور حکومت کو وباء پرقابو پانے کے لیے4ماہ سےایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے،
انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2795 ہو گئی ہے، 41 افراد موذی مرض سے لقمہ اجل بنے ہیں۔
سعودی وزیر نے مزید کہا ہے کہ وباء کے پھیلنے کی بڑی وجہ لوگوں کا ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ اگر سعودی شہریوں نے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کیا تو حالات محکمہ صحت کے قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔
سعودی وزیر نے کہا ہےکہ حکومت وباء پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
سعودی حکومت نے وباء سے نمٹنے کے لیے7 بلین ریال مختص کیے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس