اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کہتے ہیں وفاقی حکومت نے طبی سامان، صوبوں کے بجائے براہ راست اسپتالوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اوع اس سلسلے میں 4 سو اسپتالوں کی نشاندہی کرلی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کی کفالت کا پروگرام جمعرات سے شروع ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 40 لاکھ خاندانوں کی امداد کی جائے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں ںے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران 25 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ فی الحال ملک بھر میں یومیہہ تین ہزار ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار فیصد ہے۔
اس موقع پر معاون خصوصی صحت، ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کے لیے 18 لیبارٹریاں موجود ہیں۔ جنہیں آئندہ دنوں میں32 تک بڑھا دیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب