نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون ختم

ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد آبادی والے ووہان کے شہریوں کو شہر سے باہر نکلنے کیلئے اب کسی پرمٹ  کی ضرورت نہیں ہے ۔

چین میں کورونا کوشکست ہونے لگی ۔۔۔ کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں چھہتر روزہ لاک ڈاون ختم کر دیا گیا ۔

چینی میڈیا کے مطابق شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت مل گئی ۔ زندگی بحال ہونے لگی ۔

ووہان شہر روشنیوں سے جگمگا اٹھا ۔  ووہان کے شہریوں نے دنیا کے دیگر ممالک میں رہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ جو غلطی انہوں نے کی وہ نہ کریں ۔ گھر میں رہیں  اور میل جول سے دور رہیں ۔

چین اور ووہان کے شہریوں کو جس دن کا انتظار تھا ۔ وہ گھڑی آ گئی ۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ووہان میں  لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ۔

گیارہ ہفتوں بعد لاک ڈاؤن ختم کیا گیا اور شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت دی گئی تو شہر میں زندگی لوٹ آئی ۔

عمارتیں روشنیوں سے جگمگا اٹھیں ۔۔۔

ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد آبادی والے ووہان کے شہریوں کو شہر سے باہر نکلنے کیلئے اب کسی پرمٹ  کی ضرورت نہیں ہے ۔

کئی ہفتے گھروں میں رہنے والے ووہان کے شہروں نے دنیا کے دیگر ممالک کو حوصلے اور ہمت کا پیغام دیا ہے ۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے شروع میں جو غلطیاں کیں ۔ دنیا کے دیگر ملکوں کے شہری ہر گز نہ کریں ۔

عائد سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد گاڑیوں کو باہر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

کورونا کے ابتدائی مرکز ووہان سے اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ  بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

میڈیکل ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔

 رنگ برنگی روشنیوں سے طبی عملے کے ناموں کو روشن کرکے شکریہ ادا کیا گیا۔۔

 کورونا وائرس پھیلنے کے باعث چین کے صوبے ہوبئی کے دارالحکوت ووہان کو 23 جنوری کو مکمل طور پرسیل کر دیا گیا تھا ۔

چین میں کورونا وائرس کے ایسے کیسز بڑھ رہے ہیں جن میں اس وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کےمطابق کورونا کے مزید 62 کیسزسامنے آئے ہیں اور ایسے مریضوں کی مجموعی تعداد 137 ہوگئی ہے جن میں وائرس کی علامات نہیں پائی جاتیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب 1,431,944 افراد متاثر اور82,084 ہلاک ہوچکے ہیں۔ چین میں کورونا کے سبب81,802 افراد متاثر اور 3333 ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں اب تک چارلاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں مسلسل پانچویں روز ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک ہزار نو سو ستر افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بارہ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا نے اٹلی، فرانس، امریکہ، برطانیہ اور اسپین میں تباہی مچا دی ہے جہاں ایک ہی روز میں پانچ ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ پانچ ممالک میں اب تک ساٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

چین نے کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے جہاں کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں چھہتر روزہ لاک ڈاون ختم کر دیا گیا ہے۔

فرانس میں ایک روز میں چودہ سو سے زائد افراد کورونا سے چل بسے ہیں اور مجموعی طور پر دس ہزار تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ  دس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

About The Author