ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں کورونا کیسز چودہ لاکھ  تیس ہزار سے تجاوز کر گئے

اسپین میں کورونا وائرس کے سبب چودہ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ بیالیس ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز چودہ لاکھ  تیس ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں جب کہ 82,074 اموات ہوئی ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں اب تک چارلاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا نے اٹلی، فرانس، امریکہ، برطانیہ اور اسپین میں تباہی مچا دی ہے جہاں ایک ہی روز میں پانچ ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ پانچ ممالک میں اب تک ساٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

چین نے کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے جہاں کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں چھہتر روزہ لاک ڈاون ختم کر دیا گیا ہے۔

امریکہ میں مسلسل پانچویں روز ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک ہزار نو سو ستر افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بارہ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

فرانس میں ایک روز میں چودہ سو سے زائد افراد کورونا سے چل بسے ہیں اور مجموعی طور پر دس ہزار تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ  دس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کے سبب چودہ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ بیالیس ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے۔

جرمنی میں ایک لاکھ سے زائد کیسز ہیں اور دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیدر لینڈز اور بیلجیئم میں  بھی دو دو ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

About The Author