سعودی عرب میں مسجد حرم الحرام کے امام ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس اور مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے ملکی اور غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ کررونا وائرس سے بچنے کے لئے حکومتی اقدامات کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور مہلک وبا سے بچیں۔
ڈائریکٹر جنرل حرمین شريفين شیخ عبدالرحمان السدیس نے اپنے ایک پیغام مین مقامی اور تارکین وطن سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں مین رہ کر اور حکومت کے بتائے ہوئے حفاظتی و احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ مہلک وائرس سے نجات و خیر حاصل ہوسکے۔
انہوں نے عالم اسلام کو صبر اور نیکی کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللّہ سے بہتری کی امید رکھیں اور ان احتیاطی کارروائیوں اور حفاظتی تدابیر کو مانیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت تمام افراد اور انکے اہل خانہ کیلئے بھر پور حفاظت کا اہتمام کررہی ہے۔
مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے بھی حکومتی اقدامات کی تعریف کی ہے اور لوگوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس