دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کا نیا گیٹ اپ سامنے آ گیا

سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ ،ان کی بیٹی کو میک اپ کا شوق ہے ،، اور، اس نے ، ان کا بھی ،، میک اپ کیا ہے ۔۔

سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کا نیا گیٹ اپ سامنے آ گیاہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنی ویڈیو ، شئیر کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ ،ان کی بیٹی کو میک اپ کا شوق ہے ،، اور، اس نے ، ان کا بھی ،، میک اپ کیا ہے ۔۔

ویڈیو میں ثقلین مشتاق ، نے لوگوں سے گھر رہنے کی اپیل بھی کی ۔۔۔۔۔۔

کرکٹ احمد شہزا د نے لکھا ثقلین بھائی آپ بہت اچھے اور خوبصورت لگ رہے ہیں ۔

تنہائی کے ان دنوں میں ثقلین مشتاق کی اس پوسٹ پر ٹوئٹر صارفین نے ملے  جلے ردعمل ا اظہار کیا ہے ۔

کچھ لوگوں نے ثقلین مشتاق کے اس گیٹ اپ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے ۔ایک صارف نے لکھا مثبت پیغام دینے کے لیے اس سے بہتر بھی ہوسکتا تھا ۔

تاہم زیادہ تر لوگوں نے ثقلین مشتاق کے اس عمل کو سراہا ہے ۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایک باپ اپنی اولاد کی خوشیوں کے لئے کچھ بھی کرسکتاہے ۔

بہت سے صارفین نے ثقلین مشتاق کی بیٹی کو ڈھیروں دعائیں بھی دی ہیں۔

About The Author