اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا ہے ۔
مخدوم خسرو بختیار کی جگہ چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کو وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی بنادیا گیاہے۔ اعظم سواتی کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کیا گیاہے۔
وزیراعظم عمران خان نے امین الحق کو وفاقی وزیر برائے ٹیلی کام تعینات کر دیا جبکہ خالد مقبول صدیقی کا استعفی بھی قبول کرلیا گیاہے ۔
اسی طرح حماد اظہر کو وفاقی وزارت صنعت کا چارج دیا گیاہےجبکہ یہ بھی کہا گیاہے کہ مخدوم خسرو بختیار اقتصادی امور کے وزیر ہونگے۔
وزیراعظم عمران خان نے ارباب شہزاد کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیاہے۔ عمر حمید کوہاشم خان پوپلزئی کی جگہ وفاقی سیکرٹری برائے غذائی تحفظ بنادیا گیاہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور