نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری نے استعفٰی دے دیا

سمیع اللہ چودھری نے اپنے استعفی میں لکھا کہ عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اپنی ہزار وزارتیں قربان کرنے کو تیار ہوں،

پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گندم بحران کے باعث وزیر خوراک نے استعفیٰ دیا۔ سمیع اللہ چودھری نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوا دیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں گندم بحران کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں سمیع اللہ چودھری اور دیگر کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو گندم خریداری کی صورتحال سے باخبر رکھا گیا۔ ملک میں گندم اور آٹے کے بحران میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی ملی بھگت ہے۔

سمیع اللہ چودھری نے اپنے استعفی میں لکھا کہ عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اپنی ہزار وزارتیں قربان کرنے کو تیار ہوں،
انہوں نے کہا کہ  مجھ پر محکمہ خوراک میں اصلاحات نہ کرے کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، میں اپنی وزارت اور منصب سے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوتا ہوں

سمیع اللہ چودھری نے کہا  جب تک خود کو بے قصور ثابت نہ کر لوں، خود کو اس عہدے کا اہل نہیں سمجھتاہر فورم پر خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں

About The Author