دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فلپائن:لاک ڈاون کے خلاف ورزی پر شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو گاؤں کے ہیلتھ ورکر نے فیس ماسک پہننے کا کہا

فلپائن میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو گاؤں کے ہیلتھ ورکر نے فیس ماسک پہننے کا کہا،

جس پر اس نے غصے میں آ کر اشتعال انگیز الفاظ استعمال کیے اور طبی عملے پر حملہ بھی کر دیا۔

فلپائنی صدر نے دو اپریل کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دیا تھا۔

فلپائن میں کورونا سے اب تک 152 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔

About The Author