نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی قیمتوں سے متعلق مذاکرات معطل

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث تیل کی مانگ میں کمی سے نمٹا جا سکے۔

سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی قیمتوں سے متعلق مذاکرات معطل ہونے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی

مذاکرات کا مقصد تیل کی پیداوار میں کمی کرنا تھا تاکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث تیل کی مانگ میں کمی سے نمٹا جا سکے۔

دونوں ممالک کے درمیان تیل کی قیمتوں کی جنگ گذشتہ ماہ سے چل رہی ہے۔

تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث مارکیٹ میں خام تیل بہت زیادہ ہو جائے گا

جس سے قیمتوں پر اثر پڑے گا۔ ایشیا میں عالمی بنچ مارک برینٹ کروڈ کی کمی

میں 12 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ امریکی تیل کی قیمت میں 10 فیصد کمی ہوئی۔

About The Author