دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت کی تمام اسکولوں کو 20فیصد کم فیس لینے کی ہدایت

’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے۔ ‘‘

پنجاب حکومت نےسرکاری اور  پرائیویٹ اسکولوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ طلبہ سے 20فیصد کم فیس وصول کریں ۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے۔ ‘‘

انہوں نے کہا ’’اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ ‘‘

About The Author