دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس:میڈیکل عملے کو دنیا بھر میں خراج تحسین

طبی عملے کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف ملکوں نے مشہور عمارتوں ، اور مقامات  نیلی اور سرخ روشنیوں سے سجا دئیے۔

کورونا وائرس سے لڑنے والے ،، میڈیکل عملے کو دنیا بھر میں ،، خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ۔۔۔ مختلف ملکوں کی اہم عمارتوں کو نیلی اور سرخ روشنیوں سے سجایا گیا ۔

دنیا بھر کے لوگ اس وقت کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہے ہیں۔

طبی عملے کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف ملکوں نے مشہور عمارتوں ، اور مقامات  نیلی اور سرخ روشنیوں سے سجا دئیے۔ 

دریائے ٹیمز کے کنارے واقع لندن آئی کو نیلی روشنی سے منور کرکے میڈیکل عملے کو سراہا گیا ۔

برج خلیفہ کو بھی روشنیوں سے سجایا گیا ،، ساتھ ہی عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین بھی کی گئی ۔

نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو سرخ روشنیوں سے سجا کر طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔۔

مصر کے اہرام ،، اور پیرس کے ایفل ٹاور ، کو بھی روشن کر کے ،، میڈیکل اسٹاف ،سے اظہار یکجہتی کیا گیا ۔۔۔

اسپین کا صدارتی محل کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں قومی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھا ۔۔۔۔

ایران کا آزادی ٹاور دنیا بھر کے طبی عملے سے اظہار یکجہتی کے لیے روشن کیا گیا ۔۔۔

ٹوکیو کے اسکائے ٹاور کو روشن کرکے ،، دنیا بھر کو ہم سب مل کر جیت سکتے ہیں  ،،کا پیغام دیا گیا ۔۔۔

برازیل میں حضرت عیسیٰ کے مجسمے کو دنیا بھر کے پرچموں سے سجا کر  اظہار یکجہتی کیا گیا ۔۔۔

About The Author