دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 69 ہزار 456 ہوگئی، امریکا میں عالمی وبا سے 9 ہزار 633 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
دنیا کے 208 ممالک کورونا کی زد میں آگئے۔ امریکا بدستور دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے
جہاں مسلسل پانچویں روز ایک ہزار سے زائد اموات ریکارڈ ہو رہی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں 1200 ہلاکتوں کے بعد مرنے
والوں کی تعداد ساڑھے نو ہزار سے تجازکر گئی۔ 3 لاکھ 37 ہزار کے قریب افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں
نیویارک کے بعد نیو جرسی اور نیو آرلینز کورونا کے نئے گڑھ بن گئے جہاں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی سرجن جنرل جیروم ایڈمز نے خبردار کیا کہ آنے والا ہفتہ بیشتر امریکیوں کی زندگی کا سب سے افسوسناک ہفتہ ہوسکتا ہے
نیویارک کے گورنر کومو نے کہا ہے کہ آئندہ سات روز میں کرونا وائرس کی وجہ سے
صحت کی خراب تر صورت حال اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کو چین میں کورونا وائرس کی پہلی سرکاری اطلاع
تین جنوری کو مل گئی تھی لیکن انتظامیہ نے عالمگیر وبا کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کرنے میں 70 دن لگا دیے
امریکہ کے شہر نیویارک کے جیوٹس سنٹر میں کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے پیش نظر 2500 بستروں کا ہسپتال قائم کیا گیا ہے
جسے امریکہ میں سب سے بڑا فیلڈ ہسپتال قرار دیا جا رہا ہے
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور