دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نماز تراویح بھی گھروں میں ہی ادا کی جائے، محکمہ اوقاف پنجاب

اجلاس میں ملک میں موجودہ کرونا وائرس کے بحران کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدایات اور طبی ماہرین کی ہدایات کی

محکمہ اوقاف پنجاب نے رمضان المبارک میں نماز تراویح بھی گھر میں ادا کرنے کی سفارش کردی ہے ۔

وزیر اوقاف پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ وزیر اوقاف پنجاب کی زیر صدارت علماء کرام کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب،ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری، دیگر علماء کرام نے  شرکت کی ۔

اجلاس میں ملک میں موجودہ کرونا وائرس کے بحران کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدایات اور طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں شب براء ت کے اجتماعات کا جائزہ لیا گیا۔

آمدہ رمضان المبارک میں نماز تراویح کی مساجد میں ادائیگی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

علماء کرام نے شب براء ت کے روایتی اجتماعات کو موقوف کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہ کر انفرادی عبادات کرنے کی تلقین کی۔
علمائے کرام نے اس موذی مرض کے تدارک کے لیے انفرادی طورپر دعاؤں کا اہتمام بھی کرنے کی اپیل کی۔

وزیر اوقاف پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ وزیر اوقاف پنجاب کی زیر صدارت علماء کرام کا اہم اجلاس ایوان اوقاف صدردفتر لاہور انعقاد پذیر ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری، مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب جامع مسجد داتادربار،مولانا عبدالخبیر آزادخطیب عالمگیری بادشاہی مسجدلاہور،غلام مصطفی ثاقب صوبائی خطیب اوقاف، مولانا عبدالرحمن رئیس التبلیغ بادشاہی مسجد لاہور،مولانا احمد رضا سیالوی زونل خطیب اوقاف لاہور،مولانا عمران سجادضلعی خطیب اوقاف لاہور،مولانا مسعود الرحمن ضلعی خطیب لاہور،مولانا قاری طیب رشید ضلعی خطیب لاہور،مولانا قاری محمد شفیق ضلع خطیب شیخوپورہ اور علامہ سجاد حسین امام بارگاہ فقیر جمال الدین نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں موجودہ کرونا وائرس کے بحران کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدایات اور طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں شب براء ت کے اجتماعات اور آمدہ رمضان المبارک میں نماز تراویح کی مساجد میں ادائیگی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

علماء کرام نے شب براء ت کے روایتی اجتماعات کو موقوف کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہ کر انفرادی عبادات کرنے اور اس موذی مرض کے تدارک کے لیے انفرادی طورپر دعاؤں کا اہتمام کرنے کی اپیل کی۔

About The Author