لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وہ کورونا وائرس کی علامات کے باعث گزشتہ گیارہ دنوں سےقرنطینہ میں تھے۔
ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کو ڈاکٹروں کی ہدایات کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے کچھ ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ انہیں ایمرجنسی میں شفٹ نہیں کیا گیا ہے۔
بورس جانسن کو گیارہ دن قبل قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق داکٹروں کے خیال میں حفظ ماتقدم کے طور پر ان کے کچھ ٹیسٹ کرنے ضروری ہیں۔
برطانوی وزیراعظم کو جس وقت اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا عین اسی وقت ملکہ برطانیہ کا قوم سے خطاب ہو رہا تھا جس میں وہ اس عزم کا اظہار کررہی تھیں کہ کورونا کے خلاف جنگ ہم جیتیں گے۔
جرمنی کی چانسلر انجیلامرکل بھی کورونا کی علامات کے بعد قرنطینہ میں رہ چکی ہیں۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو بھی قرنطینہ میں رہے ہیں۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور