دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت

بھارتی جیلوں میں مقید، کشمیری رہنماؤں اور ہزاروں نوجوانوں کو کرونا وبائی حملے سے بچانے کیلئے، عالمی برادری انسانیت کے ناطے ان کی رہائ کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران کی اجلاس میں شرکت

نیو یارک میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک

پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے ایک طرف پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی کرونا وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہے تو دوسری طرف بھارت
مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بدستور جاری رکھے ہوئے ہے ۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس وبا کے نتیجے میں اموات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جو انتہائی تشویشناک امر ہے ۔

اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں محصور 80 لاکھ بے گناہ کشمیریوں کی حالت زار کی طرف مبذول کروانے اور انہیں بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے کوششوں میں تیزی لانا ہو گی ۔

بھارت کیطرف سے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کے دیرینہ خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ڈومیسائل سے متعلقہ قواعد و ضوابط میں تبدیلی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ بھارتی جیلوں میں مقید، کشمیری رہنماؤں اور ہزاروں نوجوانوں کو کرونا وبائی حملے سے بچانے کیلئے، عالمی برادری انسانیت کے ناطے ان کی رہائ کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔

۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور جنیوا میں تعینات مستقل مندوبین کو بھارتی جارحیت اور کشمیر میں اسکے ریاستی مظالم کو اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کی ہدایت کی

۔موجودہ عالمی وبائی چیلنج کے پیش نظر، وزیر اعظم عمران خان نے کم وسائل کے حامل، ترقی پذیر ممالک کو واجب الادا قرضوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی تجویز دی ہے جسے مختلف بین الاقوامی فورمز پر زیر بحث لایا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے مستقل مندوبین کو اس حوالے سے اپنی کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

About The Author