دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس کی وبا میں آن لائن انڈر ورلڈ مافیا بھی سرگرم

ہیکرز ای میل کے ذریعے صارفین کو مول ویئر بھیج رہے ہیں،آن لائن صارفین سائبر سیکیورٹی کے بہتر سے بہتر اقدامات کر لیں۔

کرونا وائرس کی وبا میں آن لائن انڈر ورلڈ مافیا  بھی سرگرم ہوگیاہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے انیٹرنیٹ صارفین کو خبردار کر دیا

این آئی ٹی بی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے  کہ ہیکرز کورونا وائرس کے باعث وسیع پیمانے پر آن لائن سرگرمیوں کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

صارفین کو کورونا وائرس سے جنگ کیلئے ملک گیر فوج کی تعیناتی کی ای میل بھیج رہے ہیں۔

ہیکرز ای میل کے ذریعے صارفین کو مول ویئر بھیج رہے ہیں،آن لائن صارفین سائبر سیکیورٹی کے بہتر سے بہتر اقدامات کر لیں۔

این آئی ٹی بی کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ غیر متعلقہ افراد کی ای میلز لنکس نہ کھولے جائیں

About The Author