جنوری 16, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل میں کینسر کی تشخیص

انہوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ مختلف احساسات سے دوچار ہیں، خوف ا ور فکر کے احساس سے لے کر اس بیماری کو قبول کرنا انتہائی مشکل تھا۔

پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کو کینسر ہوگیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نادیہ جمیل  نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ۔۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ مختلف احساسات سے دوچار ہیں، خوف ا ور فکر کے احساس سے لے کر اس بیماری کو قبول کرنا انتہائی مشکل تھا۔

انہوں نے خواتین کو پیغام دیا کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں ،، اور ،، باقاعدگی سے چیک اپ کروائیں ۔

نادیہ جمیل نے مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔

About The Author