لندن :برطانیہ بھر میں آج ایک مرتبہ پھر شعبہ صحت سے وابستہ ورکرز ، این ایچ ایس عملے اور دیگراہم ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئیے ایک ہی وقت میں تالیاں بجائی گئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پورے ملک میں برطانوی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے لوگوں نے اپنے گھروں کے مرکزی دروازوں پر کھڑے ہو کر کی ورکرز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور این ایچ ایس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
کورنا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی اپنی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے کے باہر آکر تالیاں بجائیں اور ہیلتھ ورکر کو خراج تحسین پیش کیا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور