نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فرانس میں لاک ڈاؤن سے سفارت خانہ پاکستان کا مشکلات کے شکار پاکستانیوں کیلئے امدادی مہم کا آغاز

پیرس نے اُن پاکستانیوں کی امداد کیلئے راشن تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے

کورونا وائرس کی روک تھام کے باعث فرانس میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سفارت خانہ پاکستان کا مشکلات کے شکار پاکستانیوں کیلئے امدادی مہم کا آغاز

پیرس:

2 اپریل 2020،  سفارت خانہ پاکستان، پیرس نے اُن پاکستانیوں کی امداد کیلئے راشن تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے جنہیں فرانس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے باعث لاک ڈاؤن کیئے جانے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بات جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے آج پیرس میں اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستانی کمیونٹی ایسوسی ایشنز اور مقامی مخیر تنظیموں کے ساتھ مل کر ضرورت مند لوگوں میں اشیاء خورد و نوش تقسیم کرے گا۔

پاکستانی کمیونٹی کے وہ اراکین جنہیں اشیائے خورد و نوش کی ضرورت ہو براہ مہربانی اِن نمبروں 014562232 اور  0637281541پر رابطہ کریں یا سفارت خانہ کی ویب سائٹ parepparis@mofa.gov.pk  یا consular@pakembparis.com سے رجوع کریں۔

سفیر پاکستان نے پاکستانی کمپنیوں، تنظیموں اور سماجی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جو اس کار خیر میں سفارت خانہ کا بڑھ چڑھ کرساتھ دے رہی ہیں۔

About The Author