نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: سارک ممالک کا اجلاس متوقع

عالمی وبا کی روک تھام کے متعلق سارک ممالک کے تمام وزارت تجارت کے عہدوں پر فائز رہنماوں کی ایک اجلاس ویڈیو کانفرنس آئندہ ہفتہ منعقد ہو سکتی ہے۔

نئی دہلی (ساوتھ ایشین وائر)کوویڈ ۔19 عالمی وبائی امراض کے خلاف لڑنے کے لئے، سارک کے تمام ممالک کے وزارت تجارت کے عہدیدار آئندہ چند روز میں تبادلہ خیال کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس عالمی وبا کی روک تھام کے متعلق سارک ممالک کے تمام وزارت تجارت کے عہدوں پر فائز رہنماوں کی ایک اجلاس ویڈیو کانفرنس آئندہ ہفتہ منعقد ہو سکتی ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گزشتہ 15 مارچ کو ایک ویڈیو کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ اس بیماری کے تعلق سے تمام ممالک کوآپس میں مل جل کر ایک دوسرے کے باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ کام کرنا چاہئے۔

اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کووڈ19- ایمرجنسی فنڈ کے لیے دس ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔

علاقائی تعاون کیلئے ساوتھ ایشین ایسوسی ایشن (سارک)میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں۔

گذشتہ ہفتے بھارت نے کورونا وائرس کے پھیلا کا مشترکہ مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ الیکٹرانک پلیٹ فارم کے قیام کی تجویز پیش کی تھی۔

سارک کے تمام ممبر ممالک کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

About The Author