نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین میں کتے، بلیوں کے گوشت پر پابندی عائد

نئے قانون کے مطابق کتے بلیوں کے علاوہ سانپ، مینڈک اور کچھوں کے گوشت پر بھی پابندی ہو گی۔

بیجنگ: کورونا وائرس کی وبا کے بعد چین میں کتے اور بلیوں کا گاشت کھانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد کتے اور بلیوں کا گوشت کھانے پر پابندی کا تاریخی قانون ایک کروڑ 30 لاکھ کی آبادی والے چین کے شہر شین زین میں پاس کیا گیا ہے جس پر یکم مئی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

نئے قانون کے مطابق کتے بلیوں کے علاوہ سانپ، مینڈک اور کچھوں کے گوشت پر بھی پابندی ہو گی۔ اس فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چین نے اس سے پہلے جنگلات کے کٹاؤ اور تجارت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوئی تھی اور جس کے بارے میں خیال کیا جاتا رہا کہ شاید یہ چمگاڈر یا کسی پالتو جانور کا گوشت کھانے سے پھیلی ہے۔

چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 ہزار 3 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 80 ہزار سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوئے تاہم اب چین نے اس وبا پر کسی حد تک قابو پالیا ہے۔

About The Author