لندن: میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق کانسٹیبل پر کھانسنے کے جرم میں ایک شخص کو6 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ55 سالہ ایڈم لیوس جائے وقوعہ پر موجود پولیس کانسٹیبل کو بتایا کہ’مجھے کورونا وائرس ہے اور میں تم کو بھی متاثر کردوں گا‘ یہ کہہ کر ایڈم نے پولیس والے کے قریب آکر کھانسنا شروع کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران مجرم نےدھمکی دی کہ میں منہ سے کاٹ کر تم میں وائرس منتقل کردوں گا۔
چیف سپرنٹنڈنٹ ہیلن ہارپر نے بتایا کہ یہ غیر معمولی واقعہ ہے، لیکن یہ واقعہ انتہائی افسوسناک تھا اور اگر ہم اس قسم کے ناقابل قبول سلوک کا سامنا کرتے ہیں تو ہمارے لیے مناسب ردعمل دینا ضروری ہوتا ہے۔
ہیلن ہارپر کہا کہ”مجھے امید ہےاس سزا سے مضبوط پیغام پہنچا ہے کہ اس قسم کا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا‘‘۔
خیال رہے کہ کوروناوائرس اس وقت دنیا کے 203 ممالک میں پھیل گیا ہے اور یورپ سب سے زیادہ متاثر ہے۔
دنیا میں کورونا کے سبب47345 افراد ہلاک اور935,960 متاثر ہیں جن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا