کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن پالتو جانوروں اور پرندوں پر بھی بھاری پڑ گیا۔ دکانیں بند ہونے پر شہریوں کو گھروں میں پالے ہوئے پرندوں کی خوراک خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
موذی وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے کاروبار زندگی معطل، گھروں میں محصور شہریوں کیلئے اپنے پالے ہوئے پرندوں کی چہچہاہٹ برقرار رکھنا امتحان بن چکا۔
لاک ڈاون کے دوران ٹولنٹن مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر فیڈ کی فروخت کیلئے دکانیں کھولنے کی اجات تو دی گئی ہے مگر صرف دو گھنٹے کی، جس کے باعث دکانوں پر رش لگنے سے سماجی فاصلے کی احتیاطی تدبیر پر عملدرآمد ممکن ہے نہ ہی شہری کم وقت میں پرندوں کی خوراک خرید سکتے ہیں۔
کمشنر لاہور کی جانب سے برڈز فیڈ کی دکانیں دوپہر دو سے چار بجے تک کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا، اس دوران پرندوں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری