کراچی کی جامعہ بنوری ٹاؤن نے وبا کے دنوں میں نماز جمعہ سے متعلق فتوی جاری کردیا ہے ۔ فتوے میں ، کہا گیا ہے کہ وبا کی وجہ سےجب تک مسجد میں جانا ممکن نہ ہوکم از کم چار بالغ افراد گھر میں نماز جمعہ پڑھیں۔
جامعہ بنوری ٹاؤن کے فتوے میں مزید کہا گیاہے کہ جس جگہ نماز ہورہی ہو ،، دروازہ کھلا رکھا جائےکوئی نماز میں شریک ہونا چاہےتو نہ روکا جائے، گھر میں بھی مسجد کی طرح دو اذانوں اور خطبہ کے بعد نماز جمعہ ادا کی جائے ۔۔
اگر کوئی شخص باجماعت نماز نہ پڑھ سکے تو وہ اکیلے نماز ظہر ادا کرے، اگر مسجد میں پنج وقتہ نماز باجماعت پڑھنا ممکن نہ ہو تو گھر میں جماعت کرائی جائے۔
امام کے پیچھے ایک مرد یا ایک نابالغ بچہ ہو تو وہ امام کی دائیں جانب تھوڑا پیچھے کھڑا ہو،اگر امام کے ساتھ دو یا دوسے زیادہ بالغ مرد ہوں توہ پیچھے صف میں کھڑے ہوں،اگر امام کے ساتھ ایک خاتون ہو تو وہ پچھلی صف میں کھڑی ہو،
اسی طرح اگر امام کے ساتھ ایک مرد اور ایک خاتون ہو تو مرد امام کے دائیں طرف تھوڑا پیچھے اور خاتون پچھلی صف میں کھڑی ہو،
اگر امام کے ستاھ مرد اور خواتین ہوتوں پہلی صف میں مرد ان کے پیچھے بچے اور آخر میں خواتین کھڑی ہوں ،
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟