نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صارفین کو بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کیلئے تین ماہ کی مہلت

تمام فوڈ پراڈکٹس پر بھی ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے اور حکومت کی طرف سے 200ارب روپے کی گندم خریدی جارہی ہے، حفیظ شیخ

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کیلئے عوام کو تین ماہ کی مہلت دے دی ہے۔

آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایکسپورٹ انڈسٹری کو مراعات دینے کی باضابطہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئےمشیرخزانہ حفیظ شیخ نے بتایا کہ بجلی اور گیس کے بل 3ماہ میں اداکیے جاسکیں گے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ  نے اعلان کیا کہ بجلی اور گیس کے بل فوری طور پر ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ تمام فوڈ پراڈکٹس پر بھی ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے اور حکومت کی طرف سے 200ارب روپے کی گندم خریدی جارہی ہے۔

About The Author