ہانگ کانگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہےدرجہ حرارت میں اضافے سےکورونا وائرس ہلاک ہوجاتا ہے
روسی خبر رساں ایجنسی سائنسدانوں کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس چار ڈگری سینٹی گریڈ پر سب سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے،، ستر ڈگری پر وائرس پانچ منٹ کے اندر ہلاک ہو جا تا ہے،، کورونا فیس ماسک کی بیرونی سطح پر بھی ایک ہفتہ زندہ رہ سکتا ہے۔
ہانگ کانگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے کورونا وائرس ہلاک ہو سکتا ہے۔
روسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے کہا ہے کہ چار ڈگری سنٹی گریڈ کورونا وائرس کے لیے موزوں ترین درجہ حرارت ہے جہاں وائرس کی تیز ترین گروتھ ہوتی ہے،، تحقیق کے مطابق ستر ڈگری میں مہلک وائرس پانچ منٹ کے اندر ہلاک ہو جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق بائیس ڈگری پر کورونا چار دن تک زندہ رہ سکتا ہے،، سنتیس ڈگری پر مہلک وائرس دو دن سے زیادہ متحرک نہیں رہ سکتا ،، چھپن ڈگری پر جان لیوا وائرس تیس منٹ کے اندر ختم ہو سکتا ہے
سائسندانوں کا کہنا ہے کہ روم ٹیمپریچر میں کورونا وائرس میڈیکل فیس ماسک کی بیرونی سطح پر ایک ہفتہ باقی رہ سکتا ہے،، کاغذ پر وائرس تین گھنٹے سے کم زندہ رہتا ہے،،کپڑوں اور لکڑی پر وائرس دو دن سے زیادہ نہیں رہ سکتا،، گلاس پر چار دن تک، اسٹیل اور پلاسٹک پرکورونا وائرس ایک ہفتہ تک زندہ رہ سکتا ہے
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور