جون 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کے باعث او آئی سی کے وزرائے خارجہ سطح کا اجلاس ملتوی

سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان کرونا کی صورتحال بہتر ہونے پر کیا جائے گا

سفارتی ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث او آئی سی وزرا خارجہ کا نائجر میں ہونے والا سالانہ اجلاس ملتوی کر دیا ہے ۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کا 47 واں اجلاس 3 اور 4 اپریل کو نائجر میں ہونا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کرنا تھی ۔

اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: