دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مستحقین کو امدادی رقم کی تقسیم میں وفاق رکاوٹ ہے،ترجمان سندھ حکومت

مرتضی وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ترجمان کی لاعلمی قابل افسوس ہے،فردوس عاشق اعوان کو چاہیےالزام تراشی سے گریز کریں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے الزام عائد کیا ہے کہ مستحقین کو امدادی رقم کی تقسیم میں وفاق رکاوٹ بن گیا ہے،

ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 دن سے وفاقی اداروں سے ڈیٹا شئیرنگ سے متعلق متعدد بار رابطہ کر چکے  ہیں۔ نادرا اور پی ٹی اے ڈیٹا شئیر کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت مستحق افراد کی رجسٹریشن کا میکنزم تیار کر چکی ہے، سندھ حکومت مستحق افراد کو فی گھر 3 ہزار روپے کی امدادی رقم منتقل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کہیں بھی گُڈز ٹرانسپورٹ کی بندش نہیں اور نہ کوئی پابندی ہے،کھانے پینے کی ضروری اشیااور پورٹ سے سامان کی ترسیل مستقل جاری ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ترجمان کی لاعلمی قابل افسوس ہے،فردوس عاشق اعوان کو چاہیےالزام تراشی سے گریز کریں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پورٹ بند کرنے کا بیان بھی مضحکہ خیز تھا،گُڈز ٹرانسپورٹ کی بندش کے بیانات سےذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خداراایسے وقت میں نفرت انگیز بیانات سے اجتناب برتا جائے،سندھ حکومت کی جانب سے ضروری اشیاکی ترسیل اور پیداوار پر رکاوٹ نہیں ۔

About The Author