امریکہ نے ایران پر عالمی پابندیوں میں نرمی لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ ایران پر پابندیوں میں نرمی پر ازسرنو غورکرسکتا ہے۔
امریکا کے 32 اراکینِ کانگریس نے ایران سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
برنی سینڈرز سمیت دیگر ارکان کی طرف سے امریکا کے وزیرِ خارجہ اور وزیرِ خزانہ کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سخت پابندیاں ایران میں کورونا وائرس کی پھیلی ہوئی وبا سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔
ایران سے امریکا کا تنازع کورونا کی وبا سے پریشان معصوم افراد کی مدد میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔
ایران وہ ایشیائی مسلم ملک ہے جو کورونا وائرس کی وبا سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا