دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کو ورلڈ وار 2 کے بعد بدترین بحران قرار دے دیا

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اندازہ ہے اس وبا کے اثرات کی وجہ سے دنیا میں ڈھائی کروڑ افراد بےروزگار ہو سکتے ہیں

اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کو ورلڈ وار 2 کے بعد بدترین بحران قرار دے دیا،

ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبائی بیماری دوسری جنگ عظیم کے بعد سے دنیا کو درپیش سب سے سنگین بحران ہے جس سے دنیا کے ہر ملک کو خطرہ ہے ،

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے دنیا میں عدم استحکام ، بدامنی ، اور تنازعات کھڑے ہونے کا خطرہ لاحق ہے،

انتونیو گوتیرس نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک غریب ممالک کی مدد کریں ورنہ اس وبا کے جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اندازہ ہے اس وبا کے اثرات کی وجہ سے دنیا میں ڈھائی کروڑ افراد بےروزگار ہو سکتے ہیں

About The Author