دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اٹلی، سپین، جرمنی سمیت پورے یورپ میں کورونا وائرسنے تباہی مچا دی

کورونا وائرس اٹلی میں 12 ہزار 428 افراد کی جان لے چکا ہے  جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار کے قریب ہے۔

کورونا وائرس تقریباً تمام یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے

اٹلی اور اسپین کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملکوں میں شامل ہے

اٹلی میں وائرس کا گڑھ تصور کیے جانے والے شمالی علاقے لومبارڈی میں ایک دن میں 381 ہلاکتیں

ہو چکی ہیں جس سے صرف اس علاقے میں 7ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

حکام نے اٹلی میں لاک ڈاون میں 12 اپریل تک توسیع کردی ہے

اس وقت کورونا وائرس سے لڑتے اٹلی کی مدد کو روسی فوج پہنچ چکی ہے

اٹلی کے بعد اسپین سب سے متاثر ہے جہاں ایک دن میں 849 افراد ہلاک ہونے کے بعد

مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی

ماہرین نے مطابق صورتحال ایسی رہی تو سیاحت کے شعبے کو 3 بلین ڈالرز کا نقصان متوقع ہے

جرمنی میں ساٹھ سات سو ہلاکتوں کے بعد جرمن ماہرین کا کہنا ہے کہ وبا کو قابو میں کرنے کے لیے

سنجیدگی دیکھانا ہوگی کیونکہ عالمی وبا کئی ہفتوں کے بجائے مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے

فرانس اور برطانیہ میں بھی وائرس بے قابو ہو چکا ہے

برطانوی حکام کے مطابق لوگوں کی سماجی دوری کے باعث فائدہ دیکھنے میں آ رہا ہے

About The Author