کرگل (ساوتھ ایشین وائر)لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع ہسپتال کرگل میں قرنطینہ میں رہنے والی ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک مقامی خاتون نے رضاکارانہ طور پر اس حاملہ خاتون کی مدد کی۔
بچے کو جنم دینے والی خاتون کے دیگر افراد خانہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔
لداخ میں حکومت کے ترجمان رگزن سیمفل کے مطابق اس خطہ میں گذشتہ 13 دنوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے اور ایکٹو کیسز کی تعداد دس ہے۔
القمرآن لائن کے مطابق انہوں نے کہاہمیں پچاس کیسز کی رپورٹ ملی ہے۔ ان میں سے 32 کرگل اور 18 لیہہ سے تھے۔ یہ سب کے سب منفی آئے ہیں۔
ہمارے پاس پازیٹو کیسز کی تعداد صرف دس ہے جن میں سے 8 لیہہ جبکہ دو کرگل میں زیر علاج ہیں۔
اے وی پڑھو
وادی نیلم میں برف باری کے بعد سردی کی لہر میں اضافہ
آزاد کشمیر:بس کھائی میں گر گئی، 18افراد جاں بحق
کے پی ایل کے افتتاح میچ میں راولاکوٹ ہاکس کامیاب