سرینگر (ساوتھ ایشین وائر)جموں و کشمیر کی ادھم پور جیل میں کوویڈ 19 کے تحفظ کے پیش نظر قیدی ماسک تیار کررہے ہیں۔
قیدی تنخواہوں کی اسکیم کے تحت روزانہ 150 ماسک تیار کر رہے ہیں۔
قیدی ماسک بنانے کے لئے اس کا آغازسلائی سے کرتے ہیں اور اس دوران سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھا جا تا ہے، تا کہ ماسک بنانے کے دوران قیدی ایک دوسرے کیساتھ قریب نہ ہوں۔
جیل صدر ہریش کوتوال نے بتایا کہ ہم نے قیدیوں کو اینٹی سیپٹیک صابن فراہم کیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے عملے کے سبھی ممبران اور قیدی ماسک پہنتے ہیں اور سینیٹائزر کا استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماسک تیار کرنے کے بعد تیار ماسک کو سینیٹائزر میں ڈالا جاتا ہے۔ پھر اسے پیک کرنے سے پہلے گھنٹوں تک خشک کیاجاتا ہے۔
القمرآن لائن کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ اس طرح یہ قیدی کورونا وائرس سے نمٹنے میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی دفاتر اور این جی او اس ماسک کو ہم سے خریدتے ہیں۔
اے وی پڑھو
وادی نیلم میں برف باری کے بعد سردی کی لہر میں اضافہ
آزاد کشمیر:بس کھائی میں گر گئی، 18افراد جاں بحق
کے پی ایل کے افتتاح میچ میں راولاکوٹ ہاکس کامیاب