وزارت قومی صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے متعلق اعدودشمار جاری کردیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھںٹوں میں 178 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مُلک میں اس وقت کورونا وائرس کنفرم کیسز کی تعداد 2039 ہے
آزاد کشمیر میں 6, بلوچستان میں 158, گلگت بلتستان میں 184 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
وفاقی دارلحکومت میں 54, خیبر پختونخواہ میں 253 کورونا وائرس مریض رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں 708 سندھ میں 676 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سامنے آچکے ہیں۔
مُلک میں کورونا وائرس کیسز میں سے 46 فیصد کا تعلق ایران, 27 فیصد کا دیگر ممالک سے ہے
مُلک میں 27 فیصد مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیںگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔
مُلک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1436 نئے ٹیسٹ کیے گئے،اب تک کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 17331 ٹیسٹ مکمل کئے جاچکے ہیں۔
مُلک میں کورونا وائرس آئسولیشن کی سہولیات کے حامل ہسپتالوں کی مجموعی تعداد 414 یے: رپورٹ
6335 بیڈز کی سہولیات کے ساتھ ہسپتالوں میں 861 مریض زیر علاج ہیں: رپورٹ
مُلک بھر میں 171 مقامات پر کورنٹائن سینٹرز قائم
مُلک میں 8893 افراد اس وقت مختلف کورنٹائن سینٹرز میں موجود ہیں: رپورٹ
مُلک میں زیر علاج 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے: رپورٹ
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب