نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب: گذشتہ چودہ دن سے قرنطینہ میں رہنے والے 2500 سے زیادہ افراد کو اپنے گھرجانے کی اجازت دے دی گئی

سعودی وزارت صحت کے مطابق ایسے مشتبہ افراد جو مختلف ممالک سے پہنچے تھے انہیں دو ہفتے کے لیے قرنطینہ میں مہمان کے طور پر رکھا گیا تھا۔

سعودی عرب میں گذشتہ چودہ دن سے قرنطینہ میں رہنے والے 2500 سے زیادہ افراد کو اپنے گھروں کو روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق ایسے مشتبہ افراد جو مختلف ممالک سے پہنچے تھے انہیں دو ہفتے کے لیے قرنطینہ میں مہمان کے طور پر رکھا گیا تھا۔

25 سو سے زائد ایسے افراد کا گذشتہ روز کورونا  وائرس کا ٹیسٹ لیا گیا جو کہ نیگیٹو آنے پر انہیں قرنطینہ سے جانے کی اجازت دے دی گئی۔

قرنطینہ سنٹر سے روانہ ہونے والے افراد کو مہمان نوازی کی مثال پیش کرتے ہوئے رخصت ہونے کے دوران تحائف پیش کئے گئے اور ان کی طبی معائنے میں مکمل صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

ان تمام افراد کو طبی معائنہ مکمل ہونے تک مہمانوں کی سہولیات اور خدمات دستیاب تھیں۔

طبی مشاورت کے لیے ان کے کمروں میں سکرین فراہم کی گئی تھیں۔

قرنطینہ سے روانہ ہونے والے افراد نے سعودی وزارت صحت کی جانب سے مکمل مہمان نوازی اور صحت کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

About The Author