دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ منظر عام پر

میاں نواز شریف عمر کے ایسے حصے میں ہیں جس میں کرونا کا حملہ ہونے کا خطرہ ہے

لندن:

مسلم لیگ ن کےقائد میاں نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ منظرعام پرآگئی ہے،

کرونا وائرس کے خدشے کے باعث یاں نواز شریف کو سیلف آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی

لاہور کی احتساب عدالت میں میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی گئی ہے

ڈاکٹروں کی میاں نواز شریف کو کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر سیلف آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی ہے،

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ میاں نواز شریف عمر کے ایسے حصے میں ہیں جس میں کرونا کا حملہ ہونے کا خطرہ ہے

میاں نواز شریف کو کرونا وباء کے خدشےکےباعث یونیورسٹی ہسپتال جنیواء سوئٹزرلینڈ میں چیک اپ کے لیے نہیں لے جایا جاسکتا۔

نواز شریف کے دل کے معائنے کے لیے یونیورسٹی ہسپتال جنیواء سے وقت لیا گیا تھا۔ نواز شریف کے دل کی شریانوں کے لیے کیتھرائزیشن کی ضرورت ہے

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دل کو خون سپلائی کرنے والی شریانیں تنگ ہوچکی ہیں، نواز شریف کے دل کی ادویات کی مقدار بڑھا دی گئی ہے،

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیاہے کہ کورونا کے خدشے کے پیش نظر نواز شریف کے لیے سب سے اہم چیز سیلف آئسولیشن ہے۔

About The Author