وزارت داخلہ کی جانب سے مکہ مکرمہ کے چھ علاقوں میں غیر معینہ مدت تک کے لیے 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔کرفیو کا نفاد پیر سے کیا جا رہا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے جن علاقوں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے ان میں ’اجیاد، المصافی، المسفلہ، الحجون، النکاسہ اور حوش بکر شامل ہیں۔
مذکورہ علاقوں میں 30 مارچ کی سہہ پہر 3 سے حکم ثانی تک 24 گھنٹے کا کرفیو ہو گا۔
ان علاقوں کے رہنے والے دوسرے علاقوں میں نہیں جاسکیں گے نہ ہی دوسرے علاقوں کے باشندے مذکورہ علاقوں میں داخل ہو سکیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں کے رہنے والوں کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ کھانے پینے کی اشیا حاصل کرنے اور طبی ضرورتوں کے لیے گھروں سے نکل سکیں گے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ’کرفیو سے وہ تمام شعبے مستثنی ہونگے جنہیں کرفیو زدہ علاقوں میں جانے کی اجازت سے جن میں اشیائے خورونوش سپلائی کرنے والے ٹرکس اور ہیوی گاڑیاں وغیرہ بھی شامل ہیں ۔
وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ قانون پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وبائی مرض پر جلد ازجلد قابو پایا جاسکے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری