دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے انسان ہی نہیں بلکہ جانوروں کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ

وائرس کے گوریلا میں منتقل ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں

کورونا وائرس کی وجہ سے انسان ہی نہیں بلکہ جانوروں کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وائرس گوریلا نسل کو مکمل ختم کر سکتا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق اگر یہ وائرس گوریلا میں منتقل ہوگیا تو اس کی وجہ سے گوریلا کی پوری نسل ہی ختم ہوسکتی ہے۔

گوریلا کی ساخت بھی انسانوں جیسی ہی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وائرس کے گوریلا میں منتقل ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں

خطرے کے پیش نظر افریقی ملک کانگو کے ویرونگا نیشنل پارک نے یکم جون تک تمام انسانوں پر پارک میں آنے پر پابندی عائد کر دی ۔

اس پارک میں دنیا کے ایک چوتھائی گوریلا بستے ہیں۔

About The Author