دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستانی سائنسدان کا اعزاز،کورونا وائرس کی تشخیص پانچ منٹ میں

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے سائنسدان جمیل شیخ کی بنائی ہوئے ڈیوائس کو امریکی ادارے ایف ڈی اے کو گذشتہ روز رجسٹرڈ کیا گیا

پاکستانی سائنسدان کا ایک اور اعزاز، امریکا میں کورونا وائرس کی تشخیص پانچ منٹ میں ممکن، صدر ٹرمپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے

امریکا میں کورونا وائرس کی تشخیص پانج منٹ میں ممکن بنانے والی ڈیوائس بنانے والے سائنسدان کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ سے ہے۔

ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں مقیم سندھی سائنسدان جمیل شیخ نے کم وقت میں لیب ڈوائس بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے،

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے سائنسدان جمیل شیخ کی بنائی ہوئے ڈیوائس کو امریکی ادارے ایف ڈی اے کو گذشتہ روز رجسٹرڈ کیا گیا اور آج امریکی صدر ٹرمپ نے اس کا اعلان بھی کردیا ہے۔

About The Author