دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 638 ہو گئی

پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہاہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 638 ہو گئی ہے

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 638 ہو گئی

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہاہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 638 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہو گئی، 5 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے۔ڈی جی خان سے207 زائرین،

ملتان سے 80 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 27 اور فیصل آباد کورنٹین میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

لاہور میں 126، گجرات 62، گوجرانوالہ 11، جہلم 28 اور راولپنڈی میں 40 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی

ملتان شہر میں 2، فیصل آباد شہر میں 9، منڈی بہاوالدین 4، ناروال 1، رحیم یار خان 2، وہاڑی 2 اور سرگودھا میں 2 مریضوں میں تصدیق ہوئی۔

اٹک 1, بہاولنگر میں 1، میانوالی میں 3 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ننکانہ صاحب میں 13، خوشاب میں 1، بہاولپور میں 1، ڈی جی خان شہر میں 5، حافظ آباد میں 5 اور قصور میں ایک مریض میں تصدیق ہوئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکے مطابق تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔

About The Author